چرچ میں مذہبی نعرہ ‘ انفلوئنسر کے خلاف مقد مہ درج

,

   

شیلانگ : میگھالیہ میں ایک سوشیل میڈیا انفلوئنسر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جب ایک ویڈیو میں انہیں دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک چرچ میں مذہبی نعرہ لگاتے دیکھا گیا ۔ کہا گیا کہ سوشیل میڈیا انفلوئنسر آکاش ساگر نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیش کیا ۔ ویڈیو میں آکاش مشرقی خاصی ہلز ضلع کے ایک چرچ میں داخل ہوتا دکھائی دیا ۔ شکایت میں کہا گیا کہ آکاش نے چرچ کے تقدس کو پامال کیا اور دوسرے مذہب کے نعرے لگائے ۔ اس نے ’ جئے شری رام ‘ کا نعرہ بھی لگایا ۔ ویڈیو میں آکاش اور اس کے ساتھیوں کو چرچ میں داخل ہوتے اور نعرے لگاتے دکھایا گیا اس کے علاوہ وہ کچھ عیسائی مذہبی گیت بھی گنگنا رہے تھے ۔ شیلانگ سے کام کرنے والے ایک کارکن نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔