چریال بلدیہ کو 1.8 لاکھ روپئے کے ٹیکس وصول

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجوزہ بلدی انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ مجلس بلدیہ کا موقف حاصل کرنے والی چریال میونسپلٹی کے خزانے کو گزشتہ دو دنوں سے زبردست آمدنی وصول ہوئی ہے ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تدوین کردہ بلدیہ قوانین کی رو سے انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو اپنے مکانات کا ٹیکس و نلوں کے بقایا جات ادا کرنے ہوں گے ۔ نیز امیدوار کا نام پیش کرنے و تائید کرنے والوں کو بھی اپنے بقایا جات ادا کرنا ضروری ہوگیا ہے جس کے باعث مجلس بلدیہ چریال کے 12 بلدی وارڈوں کے امیدواروں کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔ اس ضمن میں گزشتہ دو دنوں سے جاری نامزدگیاں داخل کرنے والے ایام میں مجلس بلدیہ چریال کو 1,80,000 روپئے سے زائد ٹیکس وصول ہوئے ہیں۔