حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( راست ) ۔ آج چشتی چمن میں جشن معراج النبیﷺ کا آغاز حضرت پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارث سرکار وطنؒ کی زیر سرپرستی ہوا۔ بعد نما ز عصر مرکزی خانقاہ افتخاریہ سے موئے مبارک رسول اللہ ﷺ کے غسل عطر و عنبر کے انجام دیہی کے بعد وہی صندل کے ساتھ جلوس کی برآمدگی انجام دی گئی۔ مولانا پیر نقشبندی کی قیادت میں مختلف خانقاہوں ، درگاہوں کے سجادگان اور وابستگان سلسلہ عالیہ افتخاریہ مزار اقدس سرکاروطنؒ پر پہنچے اور مزار پاک سرکار وطنؒ پر صندل مالی عطر و عنبر اور عرق گلاب پیش کئے گئے۔ مولانا پیر نقشبندی نے رخت انگیز دعا کی گنبد سرکار وطنؒ اس وقت گونج اٹھی جب مولانا پیر نقشبندی نے سرکاروطنؒ کے عین مطابق سہ روزہ جشن معراج النبیﷺ کے آغاز کے اہتمام کیلئے بارگاہ الٰہی میں شکر ادا کیا ۔ بعد ازاں مولانا پیر نقشبندی سرپرست اعلیٰ کی رہنمائی میں مزارات پیران طریقت افتخاریہ حضرت معین اللہ حسینی شاہ صاحب قبلہؒ، حضرت پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی شاہ ؒ اور پیرانی ماں حضرت سیدہ زینب فاطمہ ؒ کے علاوہ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسن سنجری اور حضرت پیر سید احمد کبیر رفاعی ؒ کی مزارات پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ خانقاہ افتخاریہ میں رات دیر گئے تک محفل نعت پاک و منقبت کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس مقدس محفل میں مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری المعروف آصف پاشاہ ، مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی المعروف حیدر پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ ابراہیم پاشاہ قادری، مولانا سید شاہ محمد عثمان علی ابوالعلائی المعروف علی پاشاہ ابو العلائی ، مولانا قاری سید احمد پاشاہ قادری ، مولانا ڈاکٹر سید جعفر پاشاہ قادری اور پیر زادہ سید دستگیر پاشاہ ابو العلائی نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر درگاہ حضرت وطنؒ چشتی چمن تحفظ و ترقی کمیٹی رجسٹر حکومت تلنگانہ کی نمائندگی پر کمشن رپولیس حیدرآباد سی وی سجنار کی ہدایت پر سرکل انسپکٹر پولیس جناب رمیش کی نگرانی میں پولیس کے معقول سکریٹی انتظامات کئے گئے۔