چلتی بس اور مسافروں کی موجودگی میں خاتون کی آبروریزی

   

لکھنو : یوپی کے متھرا میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ساتھ چلتی بس میں عصمت دری کی گئی ہے۔ یہ واقعہ متھرا کے مانٹ علاقہ کا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس میں سفر کرنے والی خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کنڈیکٹر کو گرفتار کر لیا۔بتایا جارہا ہے کہ یہ خاتون دہلی کی متوطن ہے اور ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے لکھنؤ سے دہلی تک کا سفر طے کر رہی تھی۔ بس کنڈکٹرنے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ صبح پانچ بجے کے قریب منہ کالا کیا۔ اس خاتون نے 112 نمبر پر ڈائل کر کے خود پولیس میں شکایت درج کروائی۔