حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : چلتی ٹرین میں سفر کے دوران ایک شخص فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے بتایا کہ 56 سالہ مناسنگھ جو فرید آباد ریاست ہریانہ کا ساکن تھا ۔ کل کاچی گوڑہ اور فلک نما کے درمیان ٹرین میں سفر کی کوشش کررہا تھا ۔ منا سنگھ نے چلتی ٹرین میں سفر کی کوشش کی اور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع