چلتی ٹرین میں سفر کے دوران حادثہ کا شکار خاتون کو خاتون کانسٹیبل نے بچالیا

   

حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین میں سفر کے دوران حادثہ کا شکار ایک خاتون کو خاتون کانسٹیبل نے جان بچالی ۔ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر خدمات انجام دے رہی تھی کہ اس نے ایک خاتون کو ٹرین میں سفر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا ۔ خاتون پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان گر گئی ۔ اس دوران چوکسی کا دلیری کرتے ہوئے خاتون کانسٹیبل سنیتا نے دیلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر پی ایف کانسٹیبل سنیتا نے جب وہ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن ڈیوٹی پر تعینات تھی ایک ایم ایم ٹی ایس ٹرین اسٹیشن پہونچی اور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو رہی تھی ٹرین لنگم پلی فلک نما کے درمیان چلائی جاتی ہے ۔ اس ٹرین کے ذریعہ سفر کرنے سرسوتی نامی خاتون پہونچی ۔ ٹرین میں سفر کرنے کی کوشش میں سرسوتی ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان گر پڑی اور کانسٹیبل سنیتا نے سرسوتی کو دیکھا اور فوری اس کو بچالیا ۔ کانسٹیبل سنیتا کے اس اقدام پر سوشیل میڈیا میں اس خاتون کانسٹیبل کی زبردست ستائش کی جارہی ہے اور ریلوے حکام نے بھی سنیتا کی خدمات کی سرہانہ کی ہے ۔ع