چلتی ٹرین میں مسلمانوں کا قتل عام: ملزم کا بیماری کا بہانہ بنا کر تفتیش میں عدم تعاون ، بیوی سے 11 گھنٹے پوچھ تاچھ

   

ممبئی: جے پور۔ممبئی سنٹرل سوپر فاسٹ ٹرین میں 31 جولائی کو اپنے سینئر افسر اور تین مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا وحشی جی آر پی اہلکار لگاتار بیماری کا بہانہ بنا رہا ہے اور تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا ہے۔ دریں اثنا، ملزم کی بیوی رینو سنگھ سے ہفتہ کو مسلسل 11 گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رینو سنگھ کو جی آر پی نے ممبئی بلایا تھا۔ جرح مکمل ہونے کے بعد اس کا بیان تحریری طور پر قلمبند کیا گیا۔ ملزم چیتن کی بیوی رینو سخت سیکورٹی میں ہفتہ کی صبح 11 بجے ممبئی کے بوریولی جی آر پی آفس پہنچی۔ جی آر پی ذرائع کے مطابق ملزم چیتن سنگھ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا ہے اور بار بار اپنا بیان بدل کر جی آر پی کو گمراہ کر رہا ہے۔