حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز)چلکل گوڑہ پولیس نے اقدام قتل کے واقعہ میں ملوث تین ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر مسٹر ڈی ایس چوہان کے مطابق 23 جنوری کو ایم سنتوش کمار ساکن آر ایل نگر رام پلی جو اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ امبر نگر چلکل گوڑہ کے قریب 22 سالہ محمد نواز اور اس کے دیگر دو ساتھیوں شیخ صابر اور شریف خان نے چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گذار اور ملزمین سابق میں ایک ہی علاقہ امبر نگر وارثی گوڑہ میں مقیم تھے لیکن سنتوش کمار کچھ وجہ سے اپنا مکان خالی کرکے کیسرا ضلع رنگاریڈی منتقل ہوگیا تھا لیکن وہ اکثر اس علاقہ میں آیا جاتا کرتا ہے۔ سابق میں محمد نواز وہاں کے بچوں کی پٹائی کیا تھا جس پر سنتوش نے اعتراض کیا تھا اور اس مسئلہ پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس بات کو دل میں رکھ کر مخاصمت کے سبب نواز نے اپنے آٹو کے ذریعہ 23 جنوری کو سنتوش کمار کو دھکہ دیا اور بعد ازاں چاقو سے حملہ کردیا۔ پولیس چلکل گوڑہ نے اس سلسلہ میں ملزمین کوگرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ ب