چلکل گوڑہ میں ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/6اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں ایک شخص نے بیوی کے سامنے رسوائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ ویرا بھدرم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ شخص خانگی ملازم تھا اور اشوک نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ کل اس شخص کا بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس کا رشتہ دار رمیش اس کے گھر پہنچا اور اس نے بیوی کے سامنے ویرا بھدرم کی پٹائی کردی۔ رمیش نے مار پیٹ کے بعد ویرا بھدرم کی بیوی کو لے کر چلا گیا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ویرابھدرم نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع