سانتیاگو ۔18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) چلی اورکولمبیا کی ٹیمیں آئندہ ماہ ایک دوسرے سے دوستانہ بین الاقوامی میچ کھیلیں گی جو 2022 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ سے پہلے ان کی تیاریوں کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے ۔چلی فٹ بال فیڈریشن نے اس کا اعلان کیا ہے ۔ چلی اور کولمبیا کے درمیان مقابلہ 12 اکتوبر کوا سپین کے الیکانتے واقع جوس ریکو پیریز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اے این ایف پی نے جاری بیان میں کہا، یہ دوستانہ میچ دونوں ٹیموں کو2022 میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہو گا۔ جنوبی امریکی فٹ بال کنفیڈریشن (کانمی بال ) کے عالمی کپ کوالیفائنگ میچ مارچ میں منعقد ہوں گے ۔