بیونس آئرس: چلی نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنی سرحدوں کو مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر صحت اینرک پیرس نے ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 30 دن تک ملک کی سرحدیں بند رہیں گی۔ مسٹر پیرس کی تقریر ٹوئٹر پر بھی نشر ہوئی۔
