چلی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اجتماعات پر پابندی

   

سینٹیاگو، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا نے ملک میں کورونا وائرس کے 238 کیس سامنے آنے کے بعد اس سے نمٹنے کے لئے 90 دنوں تک ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔مسٹر پنیرا نے ایک پریس کانفرنس میں چہارشنبہ کو کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کو روکنے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کو عوامی صحت کے شعبہ میں مدد کرنے اور لا اینڈ آرڈر کے لئے لگایا جائے گا اور لوگوں کی تحریک کو محدود کرنے کے لئے کرفیو پر غور کیا جا رہا ہے ۔ فوج کو ضروری تعاون کے لیے منظوری دے دی گئی ہے ۔اس دوران وزیر خزانہ لوکاس پالاسیوس نے کہا کہ جمعرات سے ملک بھر میں‘‘شاپنگ سینٹر بند ہو جائیں گے ’’ اس سے ایک دوسرے کے رابطے میں آنے میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سپر مارکیٹ، میڈیکل اسٹورز، بینکوں اور گھریلو سپلائی والی دکانیں کھلی رہیں گی، تمام کلاسوں کو بند کر دیا جائے گا۔