سینٹیاگو،31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چلی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 94,858 ہو گئی ہے وہیں 997 افراد کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4220 نئے کیسز سامنے آئے ہیں وہیں 53 اموات ہوئی ہیں۔ ابھی تک اس سے کل 40,431 مریض شفایاب ہو ئے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ فی الحال 1,151 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، جن میں 306 سنگین حالت میں ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16,814 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔