چلی کے وزیر صحت کا استعفی

   

سینیاگو۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) چلی میں کورونا وائرس وبا کے انتظام کے سلسلے میں شہری تنظیموں اور اپوزیشن کی مسلسل تنقید کے دوران وزیر صحت جیمی مینیلچ نے ہفتہ کے روز اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔ چلی کے صدر سیبسٹیان پنیرا نے ان کا استعفی منظور کرلیا ہے۔صدر نے کہا ڈاکٹر جیمی نے ایسے مشکل وقت میں بہترین کوششیں کرتے ہوئے اپنے سبھی انفرادی مفادات کو درکنار رکھ کر اپنا پورا وقت اور توانائی لوگوں کی جان بچانے جیسے عظیم کام میں صرف کی۔