چمپئنز لیگ کے کوارٹرفائنلز کی صف بندی مکمل

   

لندن۔13 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) یوئیفاچمپئنز لیگ کے گروپ میچز ختم ہوگئے اور 8گروپوں میں سے 16ٹیموںنے ناک آؤٹ راؤنڈکیلئے کوالیفائی کرلیا۔گروپ اے سے پیرس سینٹ جرمین اور ریئل میڈرڈ،گروپ بی سے بائرن میونخ اور ٹوٹنہم ،گروپ سی سے مانچسٹرسٹی اور اٹلانٹایونائیٹڈ ،گروپ ڈی سے جیوونٹس اور ایٹلیٹکو میڈرڈ ،گروپ ای سے لیورپول اورایس ایس سی نیپولی ،گروپ ایف سے بارسلونا اور بورشیا ڈورٹمنڈ،گروپ جی سے آربی لیپ زگ اور اولمپکیولیون نائس جبکہ گروپ ایچ سے ویلنشیااور چیلسی نے پری کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کی۔لیور پول کیلئے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کے مظاہرے اطمینان بخش ہیں جبکہ بارسلونا کیلئے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کے ہمراہ دیگر ٹیموں کیلئے رونالڈو اور نیمر نے بھی اپنی موجودگی کا شاندار احساس دلایا ہے۔