ہندوستان کی خلائی جانچ ایجنسی کے صدر نے ایک بہت بڑا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ چند ریان 2 کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی، سیون نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان چاند پر لینڈنگ کی اور ایک کامیاب کوشش کرے گا، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے عزم کا اعادہ کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں ایکشن پلان کیا جائے گا تاکہ چاند پر لینڈنگ کا طریقہ واضح کیا جا سکے، اسرو صدر سیون نے چاند پر چندریان 2لینڈر کے اترنے میں ناکامی کے کئی ہفتوں کے بعد قومی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ خلائی ایجنسی نے وکرم کے بارے میں کافی ڈاٹا جمع کیا ہے، اس کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ہمارے پاس اسکا قیمتی ڈاٹا موجود ہے، تاکہ سب چیزوں کو درست کیا جا سکے، میں تمام ہندوستان والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اسرو اپنے تمام تر تجربہ، معلومات اور تکنیکی مہارت کو لگادے گا تاکہ مستقبل قریب میں چاند پر وکرم کی لینڈنگ کو ضرور کرے گا۔
اسرو صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرو کے دیگر مشنس بشمول سورج کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اور خلا میں انسان کو بھیجنے کے ہدف پر بھی کام کیاجارہا ہے۔ ہمارا بڑا اردہ آدتیہ ایل ون سولار، انسانی اسپیس فائٹ پروگرام بھی ہے۔ آئندہ مہینوں میں بڑے پیمانہ پر مرحلہ وار انداز میں کئی سٹلائیٹس خلا کی طرف بھیجے جائیں گے۔