حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے چندا نگر سرکل کے فٹ پاتھس سے تمام ناجائز قبضوں کو برخاست کرتے ہوئے وہاں موجود ڈھانچوں کو منہدم کردیا ۔ اس انہدامی کارروائی کے دوران 500 ناجائز قبضے برخاست کردئیے گئے ۔ یہ انہدامی مہم شہر کے فٹ پاتھس کو ناجائز قبضوں سے پاک و محفوظ بنانے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے مقصد کا ایک حصہ تھی ۔۔