چندر شیکھر آزاد کی جیل میں اعظم خان سے ملاقات

   

لکھنو ۔ اتر پردیش میں آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد ضمنی انتخابات کے بعد سیتا پور جیل گئے اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعظم خان کے بارے میں کہا کہ مجھے ان کے بارے میں بہت دکھ اور پریشانی محسوس ہوتی ہے۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ میں انہیں بتانے آیا ہوں کہ سڑکوں سے پارلیمنٹ تک ہم ان کی جنگ لڑیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ میں ہمیشہ اس کے ساتھ رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرے بڑے بھائی جیسے ہے۔ چندر شیکھر آزاد گروپ دکھ اور تکلیف میں کسی کا ہاتھ نہیں چھوڑتا۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہوں گا جس نے میرے لیے ایک دن بھی کام کیا ہو۔ جب بھی مجھے اس کی ضرورت تھی، وہ ہمیشہ میرے لیے موجود تھے ۔ اس وقت وہ بہت تکلیف اور مشکل میں ہے۔ ان کی صحت بھی خراب ہوگئی ہے۔ کچھ عرصے بعد غم اور پریشانی دور ہو جائے گی۔ یہ وقت ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گا۔ چندر شیکھر آزاد اس سے قبل اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹے سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینا کی بات کہی ۔