کاماریڈی :11 / جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری نامزد کرنے پر چندرشیکھر ریڈی نے پارٹی ہائی کمانڈ سے اظہار تشکر کیا یہ آج کانگریس آفس پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ پارٹی کی طرف سے مجھ پر ڈالی گئی ایک اہم ذمہ داری ہے میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے قائدین اور کارکنان کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کروں گا۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنے اپ کو وقف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔کاماریڈی علاقے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کا ارادہ ظاہر کیا اورکاماریڈی شہر کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبے کے تحت ترقیاتی فنڈز حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ اس موقع پر سابق صدر نشین بلدیہ سید انور احمد سابق ارکان بلدیہ محمد سلیم ومشی شوا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔