حیدرآباد۔/6مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش بی جے پی صدر کے لکشما نارائنا نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے اپیل کی کہ تلگودیشم حکومت کو برطرف کردیا جائے ۔ ریاست آندھرا پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی ابتری اور آئی ٹی گرڈ کی ڈاٹا شکنی کے الزام کے تحت چندرا بابو نائیڈو حکومت کو برطرف کیا جانا ضروری ہے۔ تلگودیشم حکومت نے ڈاٹا سرقہ کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔