چندرا بابو نائیڈو ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شریک ہوں گے

   

حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ڈاؤس روانہ ہوگئے۔ چندرا بابو نائیڈو کے ہمراہ ریاستی وزیر اور اعلیٰ عہدیداروں کا وفد بھی ڈاؤس روانہ ہوا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو 4 دن تک ڈاؤس میں قیام کرتے ہوئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ 19 فروری سے ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس شروع ہو رہا ہے اور چندرا بابو نائیڈو 22 جنوری تک قیام کریں گے۔ چندرا بابو نائیڈو آج رات وجئے واڑہ ایئرپورٹ سے نئی دہلی روانہ ہوئے وہاں سے دوسرے دن ڈاؤس کے لئے پرواز کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں آندھرا پردیش پویلین قائم کیا جارہا ہے جہاں ریاست میں سرمایہ کاری کے امکانات پر پرزنٹیشن رہے گا۔ 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں سے چندرا بابو نائیڈو ملاقات کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں دونوں تلگو ریاستوں کے چیف منسٹرس شرکت کررہے ہیں۔ 1