چندرا بابو نائیڈو کا جمعہ کو دورہ دہلی

   

حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش 26 جولائی کو نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ مرکزی بجٹ میں آندھرا پردیش کیلئے 15 ہزار کروڑ اور دیگر اعلانات کے بعد چندرا بابو نائیڈو کا یہ پہلا دورہ دہلی ہے۔ شیڈول کے مطابق چندرا بابو نائیڈو26 جولائی کو شام 5بجکر 15 منٹ پر وجئے واڑہ ایر پورٹ سے پرواز کریں گے اور 7:35 بجے نئی دہلی پہنچیں گے۔ وہ 1 جن پتھ روڈ نئی دہلی میں واقع اپنی قیامگاہ میں شب بسری کے بعد دوسرے دن مرکزی حکومت کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش مرکزی بجٹ میں آندھرا پردیش کیلئے اہم اعلانات پر اظہار تشکر کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر فینانس نرملا سیتا رامن سے ملاقات کریں گے۔1