حیدرآباد ۔ 14 جون ( این ایس ایس ) سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کی شہر میں قیامگاہ پر سکیوریٹی ڈیوٹی کیلئے متعین ایک پولیس ملازم کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس کانسٹیبل کا تعلق گنٹور باپٹلہ ٹاون سے ہے اور وہ 5 مئی کو حیدرآباد آیا تھا اور 7 جون تک اس نے نائیڈو کی قیامگاہ پر ڈیوٹی انجام دی ۔ بعد ازاں اپنے گھر واپس ہوگیا ۔ یہ کانسٹیبل باپٹلہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہے ۔ اس میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی تھیں ۔ اس پر حکام نے اس کے نمونے حاصل کئے اور ٹسٹ کروایا ۔ اس کا نتیجہ پازیٹیو آیا ہے ۔ حکام نے ابتداء میں یہ قیاس کیا ہے کہ اسے اپنے کسی ساتھ سے یہ وائرس لگا ہے ۔