چندرائن گٹہ فلائی اوور کا افتتاح 45.90 کروڑ کے مصارف

   

پرانے شہر میں 5 فلائی اوورس کا منصوبہ ، 3 فلائی اوورس کا افتتاح ، وزیر داخلہ محمد محمود علی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج مجلسی رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کے ساتھ چندرائن گٹہ فلائی اوور کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے علاوہ ٹی آر ایس و مجلسی قائدین کے علاوہ عہدیدار موجود تھے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر اس فلائی اوور کا افتتاح کرنے والے تھے تاہم شان رسالت ؐ میںملعون بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گستاخی کی جس کے خلاف مسلمانوں میں ناراضگی اور شہر کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے افتتاح کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔ آج منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چندرائن گٹہ فلائی اوور پر 45.90 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ اس فلائی اوور کی تعمیر سے عوام کو آمد و رفت میں بڑی آسانی ہوگی اور ٹریفک مسائل ختم ہونگے ۔ محمد محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست تیزی سے ترقی کرنے کے علاوہ فلائی اسکیمات میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے فلاحی اسکیمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ریاست کا ہر فرد ان سے استفادہ کررہا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 15 فلائی اوورس 5 انڈر پاسیس 7 انڈربریجس اور ایک کیبل برج کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ پرانے شہر میں 5 فلائی اوورس کی تعمیر کا منصوبہ ہے جن میں تین کا افتتاح کیا گیا ۔ دو زیر تعمیر ہیں ۔ وزیر داخلہ نے موجودہ حالت میں محتاج رہ کر بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ ن