حیدرآباد 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ جی ایم کالونی میں 7 ڈسمبر کو 11 سالہ کمسن لڑکے محمد اصغر کے قتل میں ملوث خاطی جو مقتول کا سوتیلا باپ ہے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اے سی پی چندرائن گٹہ اے سدھاکر کے مطابق 31 سالہ شیخ عمران ساکن جی ایم کالونی چندرائن گٹہ نے اپنے سوتیلے بیٹے محمد اصغر کا زمین پر سر پٹک کر قتل کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو یہ معلوم ہوا تھا کہ محمد اصغر اس کے خلاف بدکلامی کررہا ہے جس پر 7 ڈسمبر کو اس نے گھر کے قریب بچے کا کالر پکڑ کر اٹھایا اور بعد ازاں اسے زمین پر پٹک دیا۔ اس حملہ میں محمد اصغر کے سر پر گہرا زخم آیا تھا اسے ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا اور مزید علاج کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھا اور 12 ڈسمبر کو زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ لڑکے کی ماں کی شکایت پر پہلے اقدام قتل کا پھر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات میں مقامی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کیا جس میں یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شیخ عمران نے سوتیلے بیٹے کو زمین پر پٹک کر قتل کیا ہے۔ عمران کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی جس میں اس نے قتل کا اعتراف کیا۔ ب
