چندرائن گٹہ میں سڑک حادثہ ،طالب علم کی موت

   

حیدرآباد ۔ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 15سالہ محمد ابوبکر جو واحد نگر اولڈ ملک پیٹ علاقہ کا ساکن تھا جو اپنی رشتہ دار خاتون کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ چندرائن گٹہ علاقہ میں سی آر پی ایف کوارٹرس کے قریب ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو مقامی ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔