چندرائن گٹہ میں قمار بازی، سات افراد گرفتار

   

حیدرآباد : چندرائن گٹہ پولیس نے قماربازی کے ایک اڈہ پر دھاوا کر تے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ کمہارواڑی میں واقع ایک مکان میں قمار بازی کا اڈاہ چلایا جا رہا تھا جس کی اطلاع پر چندرائن گٹہ پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں دھاوا کر تے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 72 ہزار رروپئے بھی ضبط کرلئے۔