چندرائن گٹہ میں نوجوان کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد : /21 اگست (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ بارکس میں قتل کی واردات پیش آئی جس میں ایک نوجوان نے اپنے دوست کا قتل کردیا ۔ واقعہ کے بعد بارکس میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے خاطی کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ ابوبکر العمودی اور عبدالرحمن کے درمیان چند دنوں سے رقمی لین دین اور نجی اختلافات چل رہے تھے ۔ رحمن نے اختلافات کی یکسوئی کیلئے عمودی کو مکان کے قریب طلب کیا ۔ بات چیت کے دوران عبدالرحمن نے ابوبکر خنجر سے وار کردیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہی ہلاک ہوگیا ۔ مقامی عوام نے اطلاع کنٹرول روم کو دی جس پر چندرائن گٹہ پولیس کی ٹیم کلوز ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچ گئی ۔ بعد ازاں ڈی سی پی ساؤتھ زون پی سائی چیتنیہ اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما شیخ جہانگیر بھی موقع واردات کا معائنہ کیا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ب