چندرائن گٹہ میں پولیس کانسٹیبل پر حملہ ، خاطیوں کی تلاش

   

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں آج شام ایک پولیس کانسٹیبل پر حملہ کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو نامعلوم افراد نے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل پروین پر لکڑی سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اس حملہ میں زخمی پروین کو مقامی ڈی آر ڈی او ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما ایم اے ماجد مقام واردات پہونچے اور ہاسپٹل پہونچکر زخمی کانسٹیبل سے ملاقات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ خاطیوں کی تلاش جاری ہے اور علاقہ کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پروین اس علاقہ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ۔ پنشن کی تقسیم کے موقع پر ہجوم کو قابو میں کرنے کی اس کانسٹیبل کو ذمہ داری دی گئی تھی اور خدمات انجام دے رہا تھا ۔ ساؤتھ زون ٹاسک فورس بھی خاطیوں کی تلاش میں مصروف ہے ۔