چندرابابو کی گرفتاری کیخلاف بس یاترا، بھونیشوری کا منصوبہ

   

حیدرآباد 2 اکتوبر (یو این آئی) اے پی کے سابق چیف منسٹر و تلگودیشم صدر چندرا بابونائیڈو کی اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کیس میں گرفتاری کے خلاف ان کی بیوی بھونیشوری احتجاج کیلئے بس یاترا نکالنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ماہ کی 5 تاریخ کو کپم سے آغاز کی تجویزہے ۔ ا گر یاترا 5 تاریخ سے شروع ہوتی ہے تو یہ پہلے رائلسیما میں جاری رہیگی ۔چندرابابو کی گرفتاری کے بعد سے بھونیشوری مختلف احتجاجی پروگراموں میں شرکت کرکے تلگودیشم کارکنوں کی اخلاقی حوصلہ افزائی کررہی ہیں ۔