چندرشیکھر پر حملہ، امبالہ سے4نوجوان گرفتار

   

نئی دہلی: بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد پر حملہ کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ہریانہ کے امبالہ سے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے نام لاوِش، آکاش اور پوپٹ ہیں۔ یہ تینوں نوجوان رنکھندی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ جبکہ ایک نوجوان ہریانہ کے کرنال کے گوندر گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اب ان سے پوچھ گچھ کے بعد ہی پولیس پریس کانفرنس میں اس حملے کے بارے میں انکشافات کر سکتی ہے۔خیال رہے کہ بھیم آرمی کے بانی اور آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد پر دیوبند میں کار سوار نوجوانوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد پولیس نے چار مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا تھا، اس کے ساتھ ہی پولیس نے میرگ پور گاؤں سے قاتلانہ حملے میں استعمال کی گئی کار برآمد کر لی تھی۔