چندریان 3 کو اونچے مدار میں لیجانے کا عمل شروع

   

نئی دہلی/بنگلور، : ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم نے منگل کو کہا کہ اس کے سائنسدانوں نے چندریان3 کو مزید اونچے مدار میں لے جانے کے لیے ریموٹ کنٹرول سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ایک اور تجربہ کیا ہے ۔ اسرو نے ایک بیان میں کہا ‘چندریان 3 کو بلند مدار میں لے جانے کی کوشش (زمین کے قریب ترین مدار سے تھرسٹر موٹرز کو فائر کرکے ایک آپریشن) کو بنگلورو میں اسرو سیٹلائٹ ٹیلی میٹری، مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک نے کامیابی سے انجام دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عمل کی تکمیل کے بعد خلائی گاڑی اب 127609 کلومیٹر گنا 236 کلومیٹر کا مدار حاصل کر سکتا ہے ۔ اسرو نے کہا ہے کہ چندریان 3 کے نئے مدار کی تصدیق اس کی مزید حالت کی نگرانی کے بعد کی جائے گی۔