چندی گڑھ یونیورسٹی ہاسٹل طالبات کی نہانے کی ویڈیو وائرل،ملز م لڑکی اور بوائے فرینڈ گرفتار

,

   

موہالی: پنجاب کے موہالی واقع میںچندی گڑھ یونیورسٹی کے ایک پرائیویٹ کالج کے ہاسٹل میں رہنے والی ایک طالبہ نے دیگر کئی دیگر طالبات کا ‘قابل اعتراض‘ ویڈیو بنا یا جس پر ہاسٹل کی طالبات میں زبردست غصہ دیکھا جا رہا ہے۔طالبات نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس نے ملزم لڑکی کو گرفتار کرلیا تھا اور بعد ازاں شملہ سے اس کے بوائے فرینڈ کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس کو یہ لڑکی مبینہ طور پر ویڈیو شوٹ کرکے ویڈیو بھیجا کرتی تھی۔ دوسری طرف چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان نے اتوار کو اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔پنجاب کے ایڈیشنل ڈی جی پی گرپریت دیو نے اس واقعہ سے متعلق میڈیاسے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملزم طالبہ نے اپنا ایک ویڈیو نوجوان کے ساتھ شیئر کیا اور کسی دیگر طالبہ کا کوئی قابل اعتراض ویڈیو نہیں ملا ہے۔ وہیں یونیورسٹی کے افسران نے بھی ان خبروں کو ‘جھوٹ اور بے بنیاد‘ بتاکر خارج کردیا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کئی طالبات کے ویڈیو بنائے گئے اور سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے اور کئی طالبات نے اس معاملے کے بعد خود کشی کرنے کی کوشش کی۔