چندیلا کا کورونا فنڈمیں 5 لاکھ کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نوجوان شوٹر اپورو چندیلا نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے وزیر اعظم کیر فنڈ میں تین لاکھ اور راجستھان چیف منسٹر راحت فنڈ میں دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔کورونا سے لڑنے کے لئے کھیل کی دنیا کی تمام ہستیاں سامنے آکر مدد کر رہی ہیں اور ایسے میں نوجوان کھلاڑی بھی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔اپورو نے ٹویٹ کر کے کہا کہ وہ وزیر اعظم کیر فنڈ میں تین لاکھ اور راجستھان چیف منسٹر راحت فنڈ میں دو لاکھ روپے کی مدد دیتی ہیں۔ ہندوستان اس وبا سے لڑے گا۔