چنمیانند کو بے چینی کی شکایت، دواخانہ میں شریک

   

Ferty9 Clinic

* شاہجہاںپور (یو پی) : سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند جنہیں بے چینی کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ اس کی حالت ابتر ہوتی گئی چنانچہ اسے میڈیکل کالج ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور وارڈ نمبر 8 میں شریک کیا گیا ۔ چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایم پی سانے 72 سالہ بی جے پی قائد نے بے چینی ، کمزوری اور دیگر شکایتیں کی تھی ، اس کے معائنہ پر ڈاکٹروں نے اسے شریک کرلیا کیونکہ وہ بیمار پڑ گیا تھا ۔ عصمت ریزی سے متاثرہ خاتون نے اپنا بیان درج کروایا جس کی بنیا د پر اسے گرفتار کیا گیا تھا ۔ لڑکی ایک کالج میں زیر تعلیم تھی جو چنمیانند کے زیر اہتمام تھا ، اس نے مبینہ طور پر لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی اور ایک سال تک اس کا استحصال جاری رہا تھا ۔