چنچل گوڑہ جیل منتقل کرنے چیف منسٹر سے اسد اویسی کی درخواست

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد اویسی نے چیف منسٹر کے سی آر سے درخواست کی ہے کہ چنچل گوڑہ جیل کو منتقل کرتے ہوئے 45 ایکر اراضی پر تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں یا روزگار کی فراہمی سے متعلق کیمپس کے طور پر استعمال کیا جائے۔ اسد اویسی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے چیف منسٹر آفس کو لکھا کہ جس طرح ورنگل سنٹرل جیل منتقل کرتے ہوئے سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسی طرح چیف منسٹر کو چاہیئے کہ چنچل گوڑہ جیل منتقل کریں اور اس اراضی کو تعلیمی اغراض کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے ہارڈ ویر پارک کے قیام کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس نے انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ 100 سال قدیم چنچل گوڑہ جیل کو چرلہ پلی منتقل کرتے ہوئے یہاں اقلیتوں کیلئے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے لیکن یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہوسکا۔