حیدرآباد۔/6 فروری، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کی چوٹ اوپل پولیس نے گانجہ کی منتقلی اور اس کے کاروبار میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 100 کیلو گانجہ جس کی مالیت 46 لاکھ ہے ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ محمد انصار متوطن ممبئی اپنے دیگر ساتھیوں حسنین، کبیر، مورتی، شیخ عبداللہ اور نوشاد کی مدد سے گانجہ کا کاروبار چلارہا تھا۔ چوٹ اوپل پولیس کو گانجہ کی منتقلی کی اطلاع پر ایک انووا کرسٹا کی تلاشی لی گئی جس میں 100 کیلو گانجہ اور دیگر منشیات بشمول حشش کا تیل برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ب