چوٹی کانفرنس معاملے پر امریکہ کا لب کشائی سے گریز

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے مکمل نیوکلیائی ترک اسلحہ کے معاملے پر رواں برس کے اواخر میں امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کے درمیان چوٹی کا نفرنس کے امکان پر امریکہ کچھ بھی بولنے سے بچ رہا ہے ۔امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ’’صدر ٹرمپ سنگاپور چوٹی کانفرنس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں آئی تبدیلی، امن قائم کرنے اور شمالی کوریا کے مکمل نیوکلیائی ترک اسلحہ کے تعلق سے عہد کے پابند ہیں ۔ جنوبی کوریا کے ایک نیوز ایجنسی نے جمعرات کو رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے مقرر شمالی کوریا کے خصوصی مذاکرات کار کم میونگ گل نے کہا ہے کہ امریکہ نے دسمبر میں چوٹی کانفرنس کی تجویز کی ہے ۔