چوڑی بازار کی بن ملائی اور مسکہ ملائی عوام کی پسندیدہ غذا

   

کئی دھائیوں سے ایک ہی ذائقہ ، خاندانی تجارت کا ریکارڈ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بیگم بازار کے چوڑی بازار میںایک چھوٹے سے کھانے کی جگہ جہاں لوگ ’ بن ملائی ‘ اور ’ بن مسکہ ‘ کا مزہ لیتے ہیں ۔ کئی سال گزر جانے کے باوجود اس کے ذائقوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ چٹورام دو چیزوں کے لیے زیادہ جانا جاتا ہے اس کے وراثت کا فرنیچر اور اسنیکس جو یہ گاہکوں کو پیش کرتا ہے ۔ یہ 1944 میں اس جگہ چٹورام نے کاروبار شروع کیا تھا اور اب اسے خاندان کے چوتھے نسل کے افراد چلا رہے ہیں ۔ چٹورام کے پوتے بھرت لال نے بتایا کہ یہ کاروبار اب یوگیش یادو اور رتیش یادو چلا رہے ہیں جو چٹورام کے پڑپوتے ہیں ۔ یہ دکان حیدرآبادیوں میں مشہور ہے ۔ بھرت لال نے بتایا کہ بن ملائی اور بن مسکہ کو تجارتی طور پر متعارف کیا ۔ کاروبار ایک چھوٹی سی دکان میں چلایا جاتا تھا اور بعد میں صارفین کے مطالبات پر فیملی سیکشن کے کام کو شروع کیا گیا ۔ ایک اور خاص بات 1950 کی دہائی کا پرانا لکڑی کا فرنیچر ہے ۔ ہم نے دکان میں پرانے فرنیچر کو برقرار رکھا اور اس کے بعد مزید کرسیوں کا اضافہ کیا ۔ ۔ ش