چٹ فنڈ پر نئے بل کا خیرمقدم

   

نئی دہلی، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے لیڈر اور مرکزی وزیر بابل سپریو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی کل یہاں ہوئی میٹنگ میں انسداد غیر منظم جمع منصوبہ بل، 2018 میں ترمیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر قانونی چٹ فنڈچلانے والوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی۔مسٹر سپریو نے جمعرات کو ٹویٹ کیا، ‘‘ انسداد غیر منظم جمع منصوبہ بل ، 2018 ’میں ترمیم کی منظوری سے عام لوگ غیر قانونی طریقے چلانے والوں کے خلاف اور مضبوط ہوں گے ۔ یہ بالکل نئی، سخت اور وسیع قدم ہے ۔’’انہوں نے ‘مودی نے چٹ فنڈ گھپلوں کو روکا’ لکھا ھیش ٹیگ بھی جاری کیا ہے ۔یہ بل ایسے وقت میں آیا ہے جب بی جے پی قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) اتحاد شاردا چٹ فنڈ سمیت مختلف گھپلوں کی تحقیقات کے سلسلے میں مغربی بنگال میں ممتا بنرجی حکومت سے تصادم مول لے چکی ہے ۔