نئی دہلی : مرکزی حکومت نے چھ ریاستوں گجرات، مغربی بنگال، آسام، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے مجموعی طور پر3,063کروڑ روپئے کی اضافی امداد کو آج منظوری دیدی ۔جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی۔ یہ رقم امسال سیلاب، تودہ کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) اور گردابی طوفان (سائیکلون) سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سے دی جائے گی۔