چھالیہ، سپاری نے ترکی میں پاکستانی سیاح کو جیل پہنچا دیا

   

انقرہ : پاکستان میں رہتے ہوئے آپ کسی بھی دکان پر جائیں اور تین روپے نکال کر دکاندار کو دیں اور اسے کہیں کہ سپاری دے دیں تو وہ آپ کو سپاری ایسے ہی تھما دے گا جیسے کسی بچے کو ٹافی تھما دیتا ہے۔ سپاری خریدتے وقت کبھی آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں آیا ہوگا کہ آپ نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہے۔ لیکن اگر یہی سپاری آپ جہاز میں بیٹھ کر ترکی لے جائیں تو یہ آپ کو منشیات کے کیس میں جیل بھجوا سکتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے لاہور کے رہائشی محمد اویس کے ساتھ جن کی کمپنی نے انھیں اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی کی سیر کے لیے بھیجا۔ انھوں نے خوشی خوشی ویزہ لگوایا اور قطر ایئر ویز پر بیٹھ براستہ دوحہ استنبول پہنچے لیکن اپنے ٹور آپریٹر دوست کی فرمائش پر لے جانے والی سپاری کی وجہ سے جیل پہنچ گئے اور ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود تاحال جیل میں ہی موجود ہیں۔