چھتری ناکہ علاقہ میں آتشزدگی کا واقعہ ، کوئی جانی نقصان نہیں

   

حیدرآباد : /20 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں آتشزدگی کے واقعہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ تاہم محکمہ فائر سیفٹی اور پولیس چھتری ناکہ نے فوری مقام حادثہ پہنچکر راحت کاری اقدامات کو انجام دیا ۔ انسپکٹر پولیس چھتری ناکہ پرساد ور ما نے اپنی ٹیم کے ساتھ بوئی گوڑہ کے مقام پر پہنچکر عمارت سے شہریوں کو باہر نکالا اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راحت کاری اقدامات کئے ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بوئی گوڑہ علاقہ میں واقع ایک مکان کی دوسری منزل پر حادثہ پیش آیا ۔ جس میں چپل کا گودام پایا جاتا ہے ۔ مکان کی پہلی منزل پر مکان مالک رہتا ہے ۔ پولیس کے مطابق چپل کا گودام دوسری منزل پر ہے اور دوسری منزل پر لکڑی کے چولہے پر پکوان کیا جارہا تھا ۔ جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ دو فائر انجن گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا تھا اور چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا ہے ۔ع