چھتیس گڑھ : ایڈیشنل ڈی جی پی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

   

رائے پور: چھتیس گڑھ میں اقتصادی جرائم کی تحقیقات اور انسداد بدعنوانی بیورو کے چھاپوں میں پائے گئے شواہد کی بنیاد پر معطل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جی پی سنگھ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اقتصادی جرائم کی تحقیقات اور انسداد بدعنوانی بیورو نے گذشتہ ہفتے مسٹر سنگھ کی رہائش گاہوں پر چھاپوں میں پائے گئے شواہد کی بنیاد پر دارالحکومت کے کوتوالی میں دیر رات بغاوت کا مقدمہ درج کیا۔ بیورو کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر میں ان پر حکومت کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔انسداد بدعنوانی بیورو کے سابق چیف مسٹر سنگھ کے گھر اور دیگر احاطے میں گذشتہ ہفتے چھاپہ مارا گیا تھا ، جس میں بیورو نے دعوی کیا تھا کہ وہ تقریبا 10 کروڑ روپے کی آمدنی سے زائد منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کے امکشاف کرنے کا دعوی کیا تھا ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے انہیں معطل کردیا تھا۔ اب ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔