چھتیس گڑھ حکومت کا این پی آر نافذ کرنے سے انکار

   

رائے پور ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست میں این پی آر نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مغربی بنگال، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے بعد چھتیس گڑھ حکومت این پی آر پر عمل نہیں کرے گی۔ وزیرداخلہ تامردھوج ساہو نے کہا کہ ہم قومی آبادی رجسٹر کی مخالفت کرتے ہیں۔ چیف منسٹر نے بھی کہا ہیکہ وہ اس کے خلاف دستخط کرنے والے پہلے شخص ہوں گے۔ کانگریس سمیت کئی پارٹیاں اس کی مخالفت کررہی ہیں۔