ناراین پور ۔ چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور گاؤں سے پولیس نے آٹھ ماؤ نوازوں کوگرفتارکیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع میں چلائی جارہی نکسل مخالف مہم کے تحت کل راینار گاؤں میں دبش دے کر آٹھ نکسلیوں کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ گرفتارنکسلیوں میں کیسارام پویام (36)، آیتو (36) مانک رام دگا (32)، گومے پویام (30) دَشمن پویام (42) پون پویام (36)، بولو منڈاوی (43) اورسکھرام پویام (36) شامل ہیں۔ سبھی دھنوراعلاقے کے باشندے ہیں۔
پولیس پوچھ گچھ میں انہوں نے 23 جون 2020 کونارائن پور-اورچھا شاہراہ پر آئی ای ڈی بلاسٹ کرکے فائرنگ کرنے کے واقعہ میں ملوث ہونے کااعتراف کیا ہے ۔