علاقہ میںسخت سیکوریٹی میں تلاشی مہم جاری
جگدل پور : چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن کے تحت نارائن پور ضلع میں آج بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک جوان ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب کانکیر ضلع میں کل شام نکسلیوں نے ایک کانسٹیبل کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ گزشتہ دو دنوں میں بستر ڈویژن میں پانچ فوجی شہید ہوگئے ۔نارائن پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پُسکر شرما نے بتایا کہ چھتیس گڑھ آرمس اور ضلع پولیس کے جوانوں کی ایک مشترکہ ٹیم اورچھا ڈیولپمنٹ بلاک کے تھانے سے نکسلائیٹ سے متاثرہ علاقے میں گشت کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اس میں پچاس کے قریب فوجی شامل تھے ۔ تھوڑے فاصلے پر پہنچنے کے بعد 16ویں کور کے ہیڈ کانسٹیبل سنجے لکڑ اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب بٹم پارہ کے نزدیک نکسلیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اورچھا اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران انہیں مردہ قرار دے دیا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل سنجے لکڑا اصل میں جش پور ضلع کے رہنے والے ہیں۔