چھتیس گڑھ میں قرنطینہ سنٹروں کی حالت بہت بدتر :رمن سنگھ

   

رائے پور۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قومی نائب صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے ریاست میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کیلئے بنائے گئے قرنطینہ سینٹروں کی حالت بہت بدتر ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں سرپنچوں کے بھروسے چھوڑ دیاگیا ہے۔ بدنظامی کی وجہ سے یہاں پر لوگوں کی موت ہورہی ہے ۔