چھتیس گڑھ کابینہ کا کل اجلاس

   

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کی صدارت میں اتوار (2 مارچ) کو سہ پہر 3.00 بجے سے چھتیس گڑھ حکومت کی وزراء کونسل کی میٹنگ وزارت مہاندی بھون میں منعقد ہوگی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست کے وزیر خزانہ او پی چودھری 2025 کا بجٹ 3 مارچ کو اسمبلی میں پیش کریں گے ۔ اطلاعات کے مطابق کابینہ کی میٹنگ میں چودھری بجٹ کا مسودہ پیش کریں گے ۔ مختلف اسکیموں پر عمل آوری کے حوالے سے بات چیت کا امکان ہے ۔ نیز اس میٹنگ میں وزرا کو اسمبلی میں اراکین اسمبلی کے سوالوں کے جواب دینے کے معاملے میں بھی بحث ہوگی۔ ساتھ ہی، گزشتہ شہری باڈی انتخابات اور تین سطحی پنچایتوں میں ان کی شاندار کامیابی کے بعد انہیں مناسب فنڈ فراہم کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔