نئی دہلی : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج یہاں چھتیس گڑھ کو صفائی کا ایوارڈ پیش کیا، جو ملک کی صاف ستھری ریاستوں کے زمرے میں سرفہرست آئی ہے ۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وگیان بھون میں منعقدہ ‘سوچھ امرت مہوتسو’ میں صدر جمہوریہ سے یہ ایوارڈ موصول کیا۔ اس پروگرام میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور مرکزی وزیر مملکت کوشل کشور بھی موجود تھے ۔ ان کے علاوہ چھتیس گڑھ کے شہری ترقیات کے وزیر شیو کمار ڈہریا، ایڈیشنل چیف سکریٹری سبرت ساہو، ہاؤسنگ کمشنر ایم گیتا اور سوچھ بھارت مشن کے ڈائریکٹر سومل رنجن چوبے بھی تقریب میں موجود تھے۔